صومالیہ کے الشباب نے جاسوسی کے الزام میں چار لوگوں کے سرقلم کردیئے

موغادیشو: الشباب کے جنگجوؤں نے صومالیہ میں چار لوگوں کے سرعام سرقلم کردیئے۔ ان پر الزام تھا کہ وہ ملک میں مغرب کی سرپرستی والی حکومت کے خلاف جاسوسی کررہے تھے۔
یہ اطلاع رہائشیوں نے دی ہے۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ میں اس واقعہ کی تصدیق کردی ہے ۔ الشباب عدالت نے چاروں کو جاسوسی کا مجرم قرار دے کر چاروں کو سزائے موت کا مستحق پایا۔
اس طرح اتوار کو دوپہر کے بعد ضلع جمامے میں سرعام ان لوگوں کے سرقلم کردیئے گئے۔ رائٹر کو یہ اطلاع الشباب کے گورنر برائے جبہ خطہ محمد ابو عبداللہ نے دیتے ہوئے بتایا کہ ان چاروں نے جاسوسی کرنے کا اعتراف کر لیا۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے سر کس طرح قلم کئے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Somalias al shabaab beheads four men accused of spying in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply