سمندری قزاقوں نے صومالیہ میں ہندوستانی تجارتی جہاز ہائی جیک کر لیا

بوساسو ، (صومالیہ): صومالیہ میں انسداد بحری قزاقی ایجنسی کے سابق سرکار ی اہلکار نے آج بتایا کہ صومالیہ کے ساحل پر بحری قزاقوں نے ایک ہندوستانی تجارتی جہاز کو ہائی جیک کرلیا ہے۔
یہ کمرشیل جہاز صومالیہ کے ساحل کی جانب رواں دواں تھا۔ انسداد بحری قزاقی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر عبد الرزاق محمد جریر نے صومالیہ کے نیم خود مختار علاقہ نٹلینڈ میں آج رائٹر کو بتایا کہ “ہمیں خبر ملی ہے کہ صومالیہ قزاقوں نے ایک ہندوستانی تجارتی جہاز کو، جو صومالیہ کے ساحل کی جانب جارہا تھا، ہائی جیک کرلیا ہے۔
برطانوی سمندری سیکورٹی ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ یہ جہاز دبئی سے بوساسو کی طرف جارہا تھا کہ ہفتہ کو اسے اغوا کر لیا گیا۔ جہاز میں عملے کے 11 اراکین ہیں۔ قابل غور ہے کہصومالیائی ڈاکوؤں نے گزشتہ ہفتے ایک آئل ٹینکر کو اغوا کر لیا تھا جسے پنٹلینڈ کے سمندری سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے کارروائی کرکے چھڑا لیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: somalia piracy india ship hijacked in new attack in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply