صومالیہ میں سلامتی دستوں نے دہشت گرد کے شبہ میں وزیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

موغادیشو:صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سلامتی دستہ نے ایک وزیر کو دہشت گرد سمجھ کر ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دیجس میں وہ ہلاک ہو گئے۔ موغادیشو کے میئر کے ترجمان عبدالفتح عمر ہیلن نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی شب سلامتی دستے نے دہشت گرد کے شبہ میں عوامی امور کے وزیر اور ایم پی عباس عبداللہ شیخ سراجی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں انکی موت واقع ہو گئی۔ خدا ان کی روح کو سکون بخشے۔
پولس میجر جنرل نورحسین نے رائٹر کو بتایا کہ معمول کی گشت کے دوران سلامتی دستہ نے سڑک پر ایک گاڑی کو روکا اور گاڑی کو دہشت گرد انہ واردات انجام دینے کیلئے استعمال کئے جانے کے شبہ میں فائرنگ کر دی ۔ قابل ذکر ہے کہ القاعدہ سے وابستہ جنگجو تنظیم الشباب آئے روز موغادیشو میں دہشت گردانہ وا رداتیںانجام دیتی رہتی ہے اور افریقی یونین کی امن فوج کو ملک بدر کرنے کی کوشش میں سرگرم ہے جس سے یہاں سیکورٹی کے نظام کی حالت کافی بگڑ گئی ہے اور ملک میں بدامنی کا ماحول ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Somalia minister shot dead in car after being mistaken for militant police in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply