صومالیہ میں الشباب کے 4دہشت گردا دہشت گردوں کوپھانسی دی گئی

موگادیشو:صومالیہ میں سال 2016 میں ہونے والے حملے کے قصوروار الشباب کے چار جنگجوو¿ں کو کل پھانسی دے دی گئی۔ فوج کے ایک افسر نے آج یہ اطلاع دی۔ فوجی افسر میجر نور الدین نے بتایا کہ ان چاروں دہشت گردوں کو مجرم پائے جانے کے بعد دارالحکومت موگادیشو سے 150 میل دور پھانسی دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں مجرم قرار دیے گئے دیگر دہشت گردوں کو آج اور کل پھانسی دے دی جائے گی۔ یہ دو دھماکے گزشتہ سال بائجھوا میں ہوئے تھے جن میں 80 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دراصل الشباب تنظیم دارالحکومت اور ملک کے دیگر علاقوں میں حملے انجام دیتی رہی ہے تاکہ حکومت کو برخاست کیا جاسکے اور افریقی یونین کے امن بردار فوجیوں کو وہاں سے بھگایا جا سکے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Somalia executes four it says were al shabaab fighters behind 2016 attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply