صومالیہ کے موغا دیشو میں وزارت دفاع کی عمارت کے قریب زبردست کاربم دھماکہ، 7 ہلاک

موغا دیشو:سرکاری ذرائع کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں وزارت دفاع اور وزارت کھیل کے احاطے میں ایک ریستوران کے قریب آج ایک طاقتور خودکش کار بم دھماکہ میں سات افراد ہلاک اور10دیگر زخمی ہو گئے۔ صومالی پولس افسر محمد ابراہیم نے کہا کہ وزارت دفاع کے دفتر کے قریب ایک ریستوراں پر زبردست دھماکہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ یہ کار بم دھماکہ تھا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بم دھماکے میں ریستوران مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
بم دھماکے میں ایک دیگر ریستوران کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس بم دھماکے میں تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اور فرش پر چاروں طرف خون پھیلا تھا۔ امین ایمبولینس سروس کے ڈائریکٹر عبد القادر بن عبد الرحمان نے بتایا کہ ابھی تک ہم جائے وقوعہ سے سات لاشوں کو لے جا چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ دھماکہ جہاں ہوا ہے وہاں چاروں طرف وزارت دفاع اور وزارت کھیل کے حکام کی رہائش گاہیں ہیں۔ واضح رہے کہ یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب نئے وزیر دفاع محمد ابوبکر نے عہدہ سنبھالتے ہی سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی پلاننگ پر کام کرنے کو کہا ہے۔
موغا دیشو کے میئر کے ترجمان عبد الفتاح عمر نے جائے حادثہ پر موجود صحافیوں کو بتایا کہ الشباب دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کئے گئے حملے میں سات شہریوں کی موت ہو گئی۔ اگرچہ الشباب نے اس سلسلے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Somalia car bomb kills 7 at mogadishu restaurant official in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply