صومالیہ کار بم دھماکہ میں ہلاک شدگان کی تعداد 22 ہوگئی

جوہانسبرگ: (رائٹر) صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو میں ہوئے کار بم دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ یہ بم دھماکہ صدارتی محل کے باہر کل ہوا تھا۔
پولیس افسر میجر محمد عبدالحئی نے رائٹر کو بتایا کہ ہم نے مختلف اسپتالوں سے تصدیق کی ہے کہ کم از کم 22 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔ ان اموات میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو ہسپتال میں علاج کے دوران چل بسے ہیں۔
اس حملے کی ذمہ داری الشباب کے انتہا پسندوں نے قبول کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Somalia car bomb attack death toll rises to 22 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply