صومالیہ میں فوجی قافلہ پرکاربم حملہ ،فوجی جنرل سمیت8 ہلاک

مقدیشو:افریقی ملک صومالیہ میں اتوار کی شام ایک فوجی دستے کو نشانہ بنا کر کئے گئے مشتبہ کار بم دھماکے میں ایک جنرل اور ان کے سات محافظوں کی موت ہو گئی۔
پولیس افسر کرنل عبدالقادر فرح نے کہا، “فوجی جنرل محمد روح الجمیل اور ان کے سات محافظوں کی موت ہو گئی۔” اس جنرل کو گوبانلے کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب جنرل اپنی گاڑی سے جا رہے تھے، اسی دوران ان کی گاڑی مشتبہ کار بم دھماکے کی زد میں آ گئی جس میں ان سب کی موت ہو گئی۔
ایک اور پولیس افسر نے اس واقعہ کے لئے صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Title: somalia army general bodyguards killed in car bomb attack | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply