لندن میں برفانی طوفان ، 80 سے زائد پروازیں منسوخ،فوج کی خدمات طلب

لندن: برطانیہ میں شدید برفباری اور برفانی طوفان کے خدشہ کے پیش نظر 80 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ کل 1350 میں سے تقریباً80 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ہوائی اڈوں پر ہندوستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے سے طیاروں کی آمدو رفت میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ طیاروں کا راستہ تبدیل نہیں کر سکتے تھے لہذا پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ گیٹ وے ہوائی اڈے پر بھی چار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے شدید برفباری کے خدشات کے پیش نظر ’یلو وارننگ‘ جاری کر دی ہے۔ملک کے کئی حصوں میں ’ہوشیار رہیں‘ خبردارکرنےوالے پوسٹر چسپاں کر دئے گئے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ، شمالی آئر لینڈ، ویلز اور ملک کے شمالی حصوں میں شدیدبرفباری اور تیز ہوائیں چلنے کے آثار ہیں ،وہیں جنوبی علاقے میں شدیدبارش کا اندازہ ہے۔ اسکاٹ لینڈ، ویلز، بریڈفورڈ اور کمبریا میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔
ان جگہوں پر درجہ حرارت صفر سے 10 ڈگری نیچے تک پہنچ گیا ہے۔ شمالی علاقوں میں آئندہ چند دن تک ایسا ہی موسم برقرار رہنے کا اندازہ ہے لیکن جنوبی حصوں میں موسم اور خراب ہو سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Snow arrives in london as heathrow flights grounded in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply