چین پرچوتھے روز بھی دھند کی دبیز چادر تنی رہی،پروازیں منسوخ

شنگھائی / بیجنگ:چین میں آلودگی اتنی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے کہ تمام وارننگ اور اقدامات بے اثر ثابت ہو رہے ہیں اور عالم یہ ہے کہ شمالی چین کا ایک بڑا علاقہ آج مسلسل چوتھے دن بھی دھند کی زد میں ہے۔
جس سے حکام پروازیں منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ اسموگ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کے طور کچھ شاہراہیں بند کر نے پر بھی مجبور ہو گئے۔ ماحولیاتی تحفظ کی وزارت کی سرکاری ایجنسی ’چائنا انوائرمنٹل نیوز‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس علاقے کی کئی کمپنیاں تمام انتباہات کے باوجود بھی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
کئی پاور پلانٹ اور کیمیائی مادہ پیدا کرنے والی کمپنیوں نے پیداوار میں کمی نہیں شروع کی ہے۔ بیجنگ میں گاڑی ڈرائیور ٹریفک پابندیوں پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک شمالی چین کے کم از کم 24 شہروں کو ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے اور ہنگامی اقدامات کے باوجود کچھ علاقوں میں دھند میں اضافہ ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Smog chokes china cities grounding flights closing roads in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply