جاپان کے فوکو شیما میں7.3شدت کا زلزلہ

ٹوکیو:جاپان میں فوکوشیما کے پاس منگل کوعلی الصباح 7.3 شدت والے زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے پیش نظر شہر میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ جاپان موسمیاتی سائنس ایجنسی نے کہا ہے کہ زلزلے مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح چھ بجے آیا۔ زلزلے کا مرکز فوکوشیما سے ستر کلومیٹر دور زمین سے 10 کلومیٹر نیچے واقع تھا۔
زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعنہیں ہے لیکن زلزلہ اتنا شدید تھا کہ دارالحکومت ٹوکیو تک اس کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے لوگوں سے ساحلی علاقوں کو خالی کرکے محفوظ مقامات پر چلے جانے کی اپیل کی ہے۔ حکومت نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں 10 فٹ تک کی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔
اوناہاما بندرگاہ کے کنارے پر پہنچنے والی لہریں صرف 60 سینٹی میٹر (دو فیٹ) بلند بتائی جا رہی ہیں۔ حکومت نے 2011 کی شدید سونامی سے سبق لیتے ہوئے اپنے تمام جوہری پلانٹ بند کر دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ دارالحکومت ٹوکیو میں بجلی کی فراہمی فی الحال بند کر دی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Small tsunami strike fukushima coastline after 7 4 magnitude quake in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply