جاپان میں طوفانی بارش،66ہلاک،1000لاپتہ

ٹوکیو: اتوار کے روز جاپان کے شہر کوراشیکی میں غیر معمولی طوفانی بارشوں میں کم از کم66افراد ہلاک اور ایک ہزار پھنس گئے،ان میں سے کم و بیش100افراد ایک اسپتال میں ہیں۔

بچاو¿ اور راحت کاری کا کام کرنے والی ٹیمیں دریاو¿ں میں طغیانی آجانے کے باعث ہیلی کاپٹروں اور بوٹوں کا استعمال کر رہے ہیں۔کورا شیکی میں،جو محض پانچ لاکھ نفوس پر مشتمل جنوبی جاپان کے کچھ حصوں پر محیط شہر ہے ،طوفانی بارشوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

جہاں ایک ہی روز میں عام طور پر جولائی میں ہونے والی مجموعی بارش سے 3گنا زیادہ بارش ہوئی۔ٹیلی ویژن فوٹیج میں دکھائے جانے والے لوگ ، جو بظاہروہ مریض اور عملہ کے افراد ہیں جو مابی میموریل اسپتال کی بالکنی میں بچاو¿ ٹیموں کے رضاکاروں کا انتظار کر رہے ہیں۔ہلاک شدگان کی تعداد جوہفتہ کی شام تک49تھی سیلاب کے پانی کی زد میں آکر مرنے سے بڑھ کر 66ہو گئی۔

سیلاب کا پانی اس قدر زور مار رہا تھا کہ کئی لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا اور تقریباً60افرادلاپتہ ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اور اس کے گرد و نواح میں دوشنبہ کو پھر بارش ہو سکتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixty six dead 1000 missing in japan heavy rain in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply