لندن ٹیوب ٹرین دھماکہ کیس میں چھٹا مشتبہ گرفتار

لندن: گذشتہ ہفتہ لندن زیر زمین ٹرین دھماکہ کیس کی تحقیقات کے دوران ایک اور مشتبہ گرفتار کیا گیا ہے جس سے اس معاملہ میں حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کی تعداد 6ہو گئی۔ ایک بیان کے مطابق تلاش مہم کے دوران جنوبی لندن کے تھورنٹن ہیتھ میں ایک17سالہ نوجوان کو انسداددہشت گردی اختیارات کے تحت گرفتار کیا گیا۔
انسدا دہشت گردی محکمہ کے ایک افسر ڈین ہیڈن نے کہا کہ دھماکہ کی تحقیقات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ مغربی لندن کے پارسن گرین اسٹیشن پر ایک ٹیوب ٹرین میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم30افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس دھماکہ کی ذمہ داری داعش نے لی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixth suspect arrested as investigation of london underground attack continues in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment