سولہ سالہ نوجوان نے محض35سیکنڈ میں سر سے 111 اینٹیں توڑ نے کا ورلڈ ریکارڈبنایا

واشنگٹن: امریکہ کے بوسنیا شہر میں ایک16سالہ نوجوان نے حیرت انگیز کارنامہ کرتے ہوئے سر سے محض 35 سیکنڈ میں 111 اینٹوں کو توڑ نے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ تائیکوانڈو مارشل آرٹ چمپین کریم احمد شفیق نام کے اس نو جوان نے 20 لائنوں میں رکھی چھ چھ کنکریٹ اینٹوں کو اپنے سر سے توڑا۔ اس دوران کل 120 اینٹوں میں وہ 111 اینٹوں کو توڑنے میں کامیاب رہا۔
اینٹوں کی 18 ویں لائین کے قریب وہ تھوڑا ڈگمگایا لیکن پھر خود کو سنبھالتے ہوئے اس نے اس کارنامے کو کا میابی سے انجام دیا۔ اس کارنامے کو دیکھنے کے لئے پہنچے لوگوں نے کریم کی زبردست حوصلہ افزائی کی اور اسے خوب سراہا۔ اس کامیابی کے لیے اسے ایک سرٹیفکیٹ دیا گیا۔کریم نے والدین، کوچ اور دوستوں کو اس کامیابی کو حاصل کرنے میں مدد کے لئے شکریہ بھی اداکیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixteen year old martial artist breaks 111 bricks with his head in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply