میونخ فائرنگ معاملہ میں16سالہ ا فغان گرفتار

برلن: (رائٹر) جرمنی کی پولیس نے میونخ میں ہوئی فائرنگ میں شامل ہونے کے شبہ میں افغانستان کے ایک 16 سالہ لڑکے کو گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس واقعہ میں 18 سالہ ایران نڑاد ایک جرمن نوجوان نے جمعہ کی شام میں دس افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ بعد میں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی تھی۔ پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گرفتار نوجوان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
اس کے پاس حملہ آور کے منصوبے کے بارے میں معلومات ہونے کے باوجود وہ اس کی رپورٹ درج کرانے میں ناکام رہا۔ پولیس کو اس پر فائرنگ کا منظر دیکھنے کی غرض سے لوگوں کو مدعو کرنے کے ایک فیس بک پوسٹنگ میں کردار ادا کرنے کا شبہ ہے۔ پولیس نے اس سے پہلے کہا تھا کہ حملہ آور نوجوان مایوسی کا شکار تھا اور وہ داعش سے متاثر نہیں تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixteen year old afghan arrested in connection with munich shootings in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply