افغان سلامتی دستوں کی کارروائی میں16طالبان ہلاک

کابل: پولس کے مطابق جمعرات کے روز افغان فورسز کی بغلان صوبہ کے دندے غوری میں متعدد دیہات سے طالبان کے انخلاءکے لیے کی گئی کارروائی میں 16طالبان ہلاک اور19دیگر زخمی ہو گئے ۔

پولس سربراہ اکرام الدین ساری نے ژن ہوا خبر ساں ایجنسی کو بتایا کہ سلامتی دستوں نے گذشتہ چار روز کے دوران طالبان انتہاپسندوں کے اصل ٹھکانے سمیت مئی دیہات بازایب کرا لیے۔

دندے غوری پر طالبان نے دو سال قبل قبضہ کیا تھا اور اسی وقت سے شمالی بلغان صوبہ میں وہ طالبان کا مضبوط گڑھ بناہوا تھا۔

ساری نے مزید بتایا کہ دندے غوری میں طالبان کے خلاف جاری کارروائی علاقہ کو انتہاپسندوں سے پاک کرنے تک جاری رہے گی۔طالبان انتہاپسندوں نے ابھی اس پرکوئی تبصرہ نہیںکیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixteen taliban militants killed 19 injured after afghan forces recapture villages in dand e ghori in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply