افغانستان کے غزنی صوبہ میں بم سازی کے دوران دھماکہ ہوجانے سے 16طالبان ہلاک

کابل: جنوب مشرقی افغانستان کے غزنی صوبہ میں بم بنانے کے دوران ایک طاقتور دھماکہ ہوجانے سے کم ا زکم 16طالبان دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

صوبائی پولس کمشنر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ پر آشوب علاقہ قرار باغ میں ہوا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ طالبان انتہاپسند قرار باغ شہر کے موشاکی علاقہ میں واقع ایک مکان کے اندر آئی ای ڈی بنا رہے تھے کہ اچانک ایک طاقتوردھماکہ ہو گیا۔

اس دھماکہ میں 16طالبان انتہا پسندوں کے علاوہ آئندہ حملوں کے لیے طالبان نے جو بم تیار کیے تھے وہ بھی اس دھماکہ میں تباہ ہو گئے۔اس واقعہ پر حکومت کے خلاف سرگرم انتہاپسند گروپوں بشمول طالبان نے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixteen taliban militants blown up by own explosives in ghazni province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment