مصری سرحد سے متصل لیبیا ئی علاقہ میں 16تارکین وطن کی لاشیں پڑی ملیں

لیبیا: لیبیا کی فوج نے بتایا کہ مصر سے ملحقہ سرحد کے قریب صحرا میں 16 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان کے مطابق، تارکین وطن کی لاشیں طبرق سے 310 کلو میٹر جنوب مغرب میں پائی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق، اس علاقے میں تلاش کا کام جاری ہے۔ لاشوں کو کی شناخت کی جا رہی ہے۔ شبہ ہے کہ انسانی اسمگلنگ کرنے والے یہ لاشیں یہاں چھوڑ گئے ہوں گے۔اس سے پہلے بھی کئی بار فوج نے اسمگلروں کے ذریعہ لائے گئے مصری تارکین وطن کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ اس علاقے میں تارکین وطن عام طور پر لیبیا میں کام کی تلاش میں جاتے ہیں یا کشتیوں سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixteen migrants found dead in libyan desert near egypt in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply