نائیجیریا میں16 دہشت گرد اور 2فوجی ہلاک

جوہانسبرگ: افریقی ملک نائیجیریا کے بورنو صوبے میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں بوکو حرام کے کم از کم 16 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ فوج کے ترجمان کرنلثانی عثمان نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئے تصادم میں کل 16 دہشت گرد مارے گئے۔
تصادم میں فوج کے دو اہلکار ہلاک اور 11 جوان بھی زخمی ہو گئے۔ مسٹر عثمان نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی مہم کومزید تیز کر رکھا ہے اور اعلی سطحی چوکسی برتی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سات سال سے جاریشورش کے دوران کم و بیش 20ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور20لاکھ افراد ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔علاوہ ازیں نائجیریا مقیم دہشت پسند گروپ نے پچھلے سال سے پڑوسی ملکوں میں بھی دہشت گردانہ حملے شروع کر دیے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sixteen boko haram fighters killed in nigeria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply