ترکی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 6فوجی ہلاک

انقرہ: ترک فوج کے ایک بیان کے مطابق جمعرات کو ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ دیار باقر میں اس وقت چھ فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا جب ایک فوجی قافلہ کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی بچھائی بارودی سرنگ کی زد میں آگیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوجی قافلہ یہ پتہ لگا رہا تھا کہ دیار باقر ۔ لائس شاہراہ پر کہیں دھماکہ خیز مواد تو نہیں بچھایا گیا کہ وہاں پہلے ہی سے بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ کو کرد ورکرز پارڑٹی کے انتہا پسندوں نے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا۔جس میں ہمارے چھ جیالے فوجی شہید ہو گئے اور ایک شدید طور پر زخمی ہو گیا۔واضح رہے کہ ایک روز پہلے ہی بدھ کو انقرہ میں بھی فوجی گاڑیوں کے ایک قافلہ کو نشانہ بنا کر خود کش کار بم دھماکہ کیا گیا تھا جس میں کم از کم28ہلاک اور 61زخمی ہوگئے تھے۔ وزیر اعظم داو¿د اوغلو نے کہا کہ یہ کاربم دھماکہ بھی پی کے کے نے ہی کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six turkish armuy jawan killed in dayarebaqar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply