امریکی وزیر دفاع کے افغانستان پہنچتے ہی کابل ہوائی اڈے پر 6راکٹ آکر گرے

کابل: ایک سرکاری اہلکار کے مطابق بدھ کے روز امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے افغانستان کے دارالخلافہ کابل پہنچنے کے تھوڑی ہی دیر بعد کابل انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر چھ راکٹ آکر گرے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ یہ سارے میزائل ہوائی اڈے کے فوجی سیکشن کے قریب آکر گرے۔ لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا اور نہ ہی فوری طور کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی۔
پولس نے یہ سراغ لگانے کے لیے کہ یہ راکٹ کس مقام سے داغے گئے ہیں علاقہ کا محاصرہ کر لیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان راکٹ حملوں کے باوجود کوئی پرواز منسو خ نہیں کی گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six rockets land near kabul airport in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply