قاہرہ میں پولس چوکی کے قریب زبردست دھماکہ، 6سیکورٹی اہلکار ہلاک

قاہرہ، : مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کے پاس کوڑے دان میں رکھے بم کے دھماکہ سے چھ پولس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع سیکورٹی ذرائع نے دی ہے۔ قاہرہ میں اہرام کی طرف جانے والے راستہ پر ہوئے اس دھماکہ میں متعدد شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی مینا کے مطابق جیزہ اہرام کی طرف جانے والے شاہراہ اہرام پر ہوئے اس دھماکہ کی فوری طور پرکسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مصر میںدہشت گردانہ کارروائیاں کسی طور تھمتی نظر نہیں آرہیں۔ 4نومبر کو انتہا پسندوں نے شمالہ سینائی میں ایک مصری جنرل کو اس کی رہائش گاہ کے قریب ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six policemen killed in cairo blast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply