افغانستان میں طالبان کے مارٹر حملہ میں ایک ہی کنبہ کے 6افراد ہلاک6زخمی

کابل: جنوبی افغانستان کے ہلمند صوبہ کے گریشک ڈسٹرکٹ میں طالبا ن انتہاپسندوں کے ایک مارٹر حملہ میںایک ہی کنبہ کے کم ا زکم6افراد ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولس سربراہ محمد اسماعیل خپل واک کے مطابق اس حملہ میں ہلاک و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔صوبائی گورنر کے ترجمان عمر ژواک نے بھی اس حملہ اور اس میں ہونے والے جانی نقصان کی تصدیق کر دی۔

ژواک نے مزید بتایا کہ یہ حملہ اتوار کو رات 9بجے کیا گیا۔ژواک نے واردات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مارٹر بم ہلمند صوبہ کے گریشک ضلع کے یخ چال علاقہ میں واقع ایک رہائشی مکان پر آکر گرا۔ابھی تک کسی تنظیم نے اس واردات کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six of a family killed as mortar hits helmand home in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply