بوکو حرام کے دو علیحدہ حملوں میں6نائجیریائی فوجی ہلاک12زخمی

ابوجا: فوجی اور غیر فوجی ملیشیا ذرائع کے مطابق شمال مشرقی نائجیریا میں بوکو حرام نے گھات لگا کر دو علیحدہ حملے کیے جس میں نائیجیریائی فوج کے 6جوان ہلاک اور12 زخمی ہو گئے۔نائجیرین فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں نے نائجیریا کے صوبے بورنو میں گشت پر مامور قافلے پر پہلے راکٹ سے حملہ کیا اور پھر فائرنگ شروع ہوگئی۔ دوطرفہ فائرنگ میں 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے اور بارہ اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ بوکو حرام نے دوسرا حملہ ایک فوجی چوکی پر کیا گیا، جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ دونوں حملے قریبی علاقوں میں کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 2009 سے قائم بوکو حرام تنظیم نے نائجیریا میں شدت پسندانہ کارروائیوں میں 20 ہزار افراد کو قتل کیا ہے۔ ان کی شدت پسندانہ کارروائیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔ یہ تنظیم مغربی تعلیم کو حرام قرار دیتی ہے۔ بوکو حرام تنظیم لڑکیوں کی تعلیم کے بھی خلاف ہے۔یہ حملے بوکو حرام کے خلاف لڑنے والی فوج کی قیادت کرنے والے افسر کے تبادلہ کے کچھ روز بعد کیے گئے ہیں۔اس افسر کا اس لیے تبادلہ کیا گیا تھا کیونکہ بوکو حرام کے فوجی چوکیوں اور فوجی قافلوںپر حملہ میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six nigerian soldiers killed in boko haram ambushes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply