فرانس برڈ فلو وائرس کی وجہ سے چھ لاکھ بطخوں کو ہلاک کرے گا

بارڈیکس:فرانس نے پرندوں میں پائے جانے والے جان لیوا وائرس ایچ 5 این 8 کے انفیکشن کے مدنظر احتیاطا ًچھ لاکھ مزید بطخوں کو ہلاک کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر زراعت اسٹیفن لی فول نے یہ اطلاع دی ہے۔ وزیر زراعت نے مقامی ریڈیو اسٹیشن پر آج بتایا کہ ان بطخوں کو جنوب مغربی فرانس میں مارا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں پہلے بھی لاکھوں پرندوں کو ہلاک کیا گیا تھا اور احتیاط کے طور پر اب دیگر پرندوں کو بھی جان سے ماردیا جائے گا۔
قابل ذکر کہ اس وقت یورپ میں یہ وائرس بری طرح پھیلا ہوا ہے اور ہنگری اور فرانس اس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ فرانس نے اس وائرس کی روک تھام کیلئے جنوری میں بھی پرندوں کی ہلاکت کی وسیع مہم چلائی تھی اور کچھ عرصہ بعد اسے روک دیا گیا تھا لیکن مرغی فارموں پر پرندوں کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسے پھر شروع کر دیا گیا ہے۔اس پورے خطہ میں 32 لاکھ پرندوں کو مارا جا چکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six lakhs ducks to be killed due to bird flu infection in france in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply