فلوریڈا سے آکسفورڈ جانے والے طیارے کو حادثہ،6 ہلاک

واشنگٹن: (یو این آئی) امریکہ کے جنوب مشرقی صوبے الباما میں ایک ہوائی جہاز کے گر کر تباہ ہو جانے سے اس میں سوار چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی حکام نے بتایا کہ یہ طیارہ کل تسکالوسا ہوائی اڈے کے رن وے پر گر کر تباہ ہو گیا. ۔
رپورٹ کے مطابق اس جہاز پر 6 افراد سوار تھے اور وہ فلوریڈا میں ایک کانفرنس سے میسی سیسپی ، آکسفورڈ واپس آ رہے تھے۔ تسکالوسا کے میئر بابی ہرنڈان نے کہا کہ کل مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 10 منٹ پر ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا.
بچاؤعملہ تین منٹ کے اندر ہی جائے حادثہ پر پہنچ گیا لیکن کسی کو بچایا نہیں جا سکا۔یہ طیارہ پائپر پی اے 31-کسیمی گیٹ وے ایرپورٹ سے روانہ ہوا تھا اور تسکالوسا ہوائی اڈہ پہنچتے ہی پیڑوں میں الجھ کر تباہ ہو گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six killed when small plane crashes in alabama in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply