کینیا کے ایلواک میں دو بسوں پر اندھادھند فائرنگ، چھ ہلاک

نیروبی:کینیا کے منڈیرا کاؤ نٹی میں ایلواک کے قریب الشباب کے انتہا پسندوں نے دو بسوں پر فائرنگ کر دی جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ منڈیرا کاو¿نٹی صومالیہ کی سرحد کے قریب ہے۔
کاؤنٹی کمشنر فریڈرک شیشیا نے کہا کہ ابھی زخمیوں کی تعداد کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم جتنے بھی زخمی ہیں انہیں ورگادود ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ فریڈرک شیشیا نے بتایا کہ بسوں پریہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے کیا گیا۔
یہ بس جسے توکل نام سے پکارا جاتا ہے نیروبی سے منڈیرا کی طرف آ رہی تھی کہ ایلواک او ر ورگا دود کے درمیان اس پر گولیوں کی باڑھ ماری گئی لیکن ڈرائیور نے بس روکنے کے بجائے تیز رفتار سے نکال لے گیا۔ دوسری بس ای کوچ تھی جسے دہشتگ گردفائرنگ کر کے روکنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس واردات میں 6افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six killed in elwak bus attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply