پاکستان۔ ایران سرحد پر فائرنگ کے تبادلہ میں ایرانی پولس افسر سمیت 6ہلاک

تہران:ایران نے کہا ہے پاکستان کی سرحد سے متصل علاقہ میں انتہا پسندوںکی فائرنگ میں ایران کے سلامتی دستوں کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ایران کی پاسداران انقلاب کے ایک بیان کے مطابق ایک ایرانی پولس افسر سیستان بلوچستان صوبہ میں میرجاوے شہر میں مارا گیا جبکہ دو سپاہی اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی گاڑی ایک بارودی سرنگ کی زد میں آگئی ۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی سلامتی دستوں کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور بھی مارے گئے۔سلامتی دستوں اور حملہ آوروں کے درمیان ، جن کی ارنا نے مشتبہ دہشت گرد کے طور پرشناخت کی ہے، میرجاوے میں طلوع آفتاب سے دو گھنٹے پہلے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔
سلامتی دستوں کے ہلاک اہلکاروںکی شناخت میجر ولید حسین زادے اور ابو الفضل غلام پور کے طور پر کی گئی ہے۔ماضی میں ایران جیش العدل جہادی گروپ کی حمایت کرنے پر پاکستان پر تنقید کرتا رہا ہے۔ یہ انتہا پسند گروپ القاعدہ سے وابستہ ہے اور سیستان بلوچستان میں متعدد حملہ کرچکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six killed in clash near pak iran border in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply