افغان فضائیہ کے حملوں میں دو طالبان لیڈر سمیت6انتہاپسند ہلاک

کابل: افغانستان کے شمالی قندوز صوبہ میں افغان فضائیہ کے حملوں میں کم از کم چھ انتہاپسند بشمول دو مقامی طالبان لیڈرہلاک ہو گئے۔شمال میں افغان فوج کی 209ویں شاہین کور کے مطابق تازہ ترین فضائی حملے امام صاحب ضلع میں کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ کے گنجک جوئی بیگم علاقہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملے کیے گئے جس میں کم ز کم2انتہاپسند ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

شاہین کور کے مطابق جومقامی طالبان لیڈران ہلاک ہوئے ہیں ان کی شناخت قاری شکور اور قاری حلیم کے طور پر کی گئی ہے۔شاہین کور نے مزید بتایا کہ طالبان کا ایک اصل کمپاؤنڈ بھی،جس میں دو چوکیاں تھیں، فضائی حملوں میں تباہ ہو گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six killed in aaf airstrikes in kunduz in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply