لبنان میں تسلسل سے خودکش حملے چھ ہلاک، 19 زخمی

بیروت: مشرقی لبنان میں شام کی سرحد سے متصل قا گاؤں میں آج دو خود کش حملوں میں چھ افراد ہلاک ہو گئے اور 19 دیگر زخمی ہو گئے۔ کہا جاتا ہے کہ ان حملوں میں 4دہشت گرد ملوث تھے۔
لبنان کے نجی ٹی وی ایل بی سی آئی کی خبروں کے مطابق یکے بعد دیگرے ہونے والے کئی دھماکوں سے شام کی سرحد کے قریب شمال مشرق میں واقع گاو¿ں دہل اٹھا۔یہ دھماکے دس منٹ کے فرق سے ہوئے۔کم از کم تین فوجی اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک خود کش بمبار کے ابتدائی حملہ کے بعد کم از کم تین خود کش دھماکے ہوئے۔
قا کے مئیر نے کہا کہ سبھی ہلاک شدگان عام شہری ہیں۔فوج حرکت مٰن آگئی اور اس نے تلاشی شروع کر دی کیونکہ خدشہ ہے کہ کچھ اور خود کش بمبار علاقہ میں چھپے ہو سکتے ہیں۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابھی کسی دہشت گرد تنظیم نے خود کش حملوں کی ذمہ داری نہیں قبول نہیں کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں گذشتہ پانچ سال سے جاری شدید خانہ جنگی کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں لوگوں نے لبنان میں پناہ لے رکھی ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ یہ دہشت گرد پڑوسی ملک شام کے صوبہ حمس سے داخل ہوئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six killed 19 injured in coordinated suicide bombing in lebanon in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply