جاپان میں شدید بارش کے بعد زمین دھنسنے سے6ہلاک

ٹوکیو: جاپان کے جنوب مغربی علاقے کیوسو میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور زمین دھنسنے کے واقعات سے اب تک چھ افراد کی موت ہوگئی ہے اور ایک طالب علم لاپتہ ہے۔ افسروں نے کیوسو ریاست میں رہنے والے ہزاروں لوگوں کو فوراً محفوظ مقام پر منتقل ہوجانے کہا ہے۔
این ایچ کے نیوز چینل کے مطابق گزشتہ اپریل میں یہاں 7.37.3کی شدت سے جوزلزلہ آیا تھا اس کی وجہ سے زمین کی پرت کمزور ہوگئی ہے جس سے یہاں زمین دھنسنے کا خطرہ کافی بڑھ گیا ہے۔
بچاو¿ مرکز میں ایک بزرگ خاتون نے کہا”میں اتنی جلدی میں تھی کہ میں نے جو کپڑے پہنے ہیں ان کے علاوہ میں میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔“ہلاک شدگان میں کماموٹو شہر کا ایک 80سالہ جوڑا بھی شامل ہے جن کا گھر شدید بارش کی وجہ سے مٹی میں دب گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: six killed 1 missing as heavy rains cause floods in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply