لندن کے لیسیٹر شہر میں دھماکہ

لندن: لندن سے 145 کلومیٹر دور لیسیٹر شہر میں خوفناک دھماکہ ہوا جس میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے اسے غیر معمولی واقعہ قرار دیا اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ یہ دھماکہ ایک اسٹور میں ہوا ہے جس کے اوپر مکانات اور اطراف کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ہنکلے روڈ پر واقع ویسٹرن پارک اسٹور میں ہوا ہے اور پولیس نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس وقت چھ فائر انجن آگ بجھانے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں تاہم دھماکے میں ایک اسٹور مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

Title: six injured in massive explosion in leicester | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply