پیر کے شہر امیزون میں اراضی تنازعہ پر6کسانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

لیما: پیرو کے امیزون میں نامعلوم افراد نے زمین کے مالکانہ حق کے سلسلے میں چھ کسانوں کو قتل کردیا ہے۔ پولس افسر راول ہواری نے آج کہا کہ پانچ کسانوں کی لاشیں جنگل میں ندی سے برآمد ہوئی ہیں اور ایک لاش جنگل سے برآمد کی گئی ہے۔ ان سب کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے اور جسم پر گولیوں کے نشان تھے۔ یہ تمام کسان تھے اور ان پر ناریل پیداوار کا باغ خالی کرنے کے لئے دباو¿ ڈالا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ا ارد گرد کے مقامی باشندوں نے کہا ہے کہ ماسک پہنے ہوئے تقریبا 30 سے 40 افراد نے 20 سے زائد کسانوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔ ان بندوق برداروں نے کسانوں کو گھیر لیا اور ان کو گولی مار دی جبکہ بعض کسان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولس افسر نے کہا کہ 24 سالہ مدت کار کے دوران انہوں نے ایسا واقعہ پہلے کبھی نہ?ں دیکھا اور یہ قتل زمینی تنازعہ کا نتیجہ ہے۔ پولس اور پبلک پراسکیوٹر اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six farmers shot dead over land rights battle in peru in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply