قندھار میں بارودی سرنگ دھماکے میں 6شہری ہلاک

قندھار سٹی: قندھار کے گورنرکے ترجمان فضل باری بریالائی کے مطابق جنوبی قندھار کے دمن ضلع میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں چھ غیر فوجی ہلاک ہو گئے۔
یہ دھماکہ صبح چار بجے ضلع کے حاجی گاؤں میں اس وقت ہوا جب آٹے کی بوریوں سے لدا ایک ٹرک اس بارودی سرنگ کی زد میں آگیا۔جس میں ٹرک میں سوار چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
قندھار پولس کے ترجمان ضیا درانی نے نے اس دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولس فوراً جائے وقوعہ پہنچ گئی اور اس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six civilians killed in kandahar roadside bombing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply