امریکہ میں ایک مکان میں آتشزدگی ،6کمسن بچے ہلاک، ماں اور3بچے جھلس گئے

امریکہ میں ایک مکان میں آتشزدگی ،6کمسن بچے ہلاک، ماں اور3بچے جھلس گئے
بالٹی مور:امریکہ میں شمال مشرقی بالٹی مور میں ایک تین منزلہ گھر میں آتشزدگی سے6بچے زندہ جل کر ہلاک دیگر چار جھلس گئے۔ فائربریگیڈمحکمے کے ترجمان رومن کلارک نے بتایا کہ فائربریگیڈ گاڑیوں کے پہنچنے سے پہلے ہی گھر پوری طرح آگ کی لپیٹ میں آچکا تھا۔
آگ جمعرات کی رات ساڑھے بارہ بجے لگی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکام نے بچوں کی لاشیں نکالنا شروع کردی ہیں۔ آگ کے اس حادثے میں مارے گئے بچوں کی عمر نو مہینے سے لے کر 11سال تک کی تھی۔ گھر کی تینوں منزلیں بھیانک آگ کی لپیٹ میں آگئی تھیں۔
آگ پر قابو پانے کےلئے فائربریگیڈ باہرسے ہی کوشش کرتے رہے۔آگ میں جھلسی خاتون اور دوبچوں کی حالت نازک ہے۔ جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔