میکسیکو کے شہر سنالو آ کی پارکنگ لاٹ میں چھ لاشیں پڑی پائی گئیں

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی شمال مغربی ریاست سنالوآمیں 5 مردوں اور ایک خاتون کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ پکڑے گئے منشیات کی تجارت کرنے والے گروہ کے سرغنہ جوآکن الچاپو گزمین کا آبائی علاقہ ہے۔ یہ لاشیں بحرالکاہل کی بندرگاہ مزاٹلان کی ایک پارکنگ میں پیر کو علی الصباح ملیں۔ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ان لوگوں کی موت کیسے ہوئی۔
یہ اموات گزمان کے حریف گروہوں کے ساتھ لڑائی کا نتیجہ ہوسکتی ہیں کیونکہ حالیہ مہینوں میں تشدد پھر بڑھ گیا ہے۔ گزمان کو میکسیکو کے سلامتی دستوں نے برسوں کی کوششوں کے بعد فروری 2014 میں مزائلان سے گرفتار کرلیا تھا مگر وہ جولائی 2015 میں جیل سے بھاگ گیا اس نے اپنی جیل کی کوٹھری سے سرنگ کھودلی تھی۔ جنوری میں اسے سنالو آ سے پھر پکڑ لیا گیا۔ اسے حکومت امریکہ کے حوالے کرنا چاہتی ہے مگر گزمان نے اس کے خلا ف اپیل کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six bodies found in parking lot in mexicos sinaloa state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply