سعودی عرب میں 6افراد کا منشیات اسمگلنگ اور قتل کے جرم میں سر قلم

ریاض:سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایک پاکستانی شہری سمیت 6 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق جس پاکستانی کا سرقلم کیا گیا ہے اس پر منشیات سمگلنگ کرنے کا الزام تھا ، جبکہ دیگر پانچ افراد قتل کے مقدمہ میں ملوث تھے ۔
ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق رواں برس سعودی عرب میں ایک دن کے دوران دی جانے والی سب سے زیادہ سزائیں ہیں اور اس سال ابھی تک سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 44 ہو گئی ہے چنانچہ سعودی عرب نے گزشتہ برس 153 افراد کو سزائے موت دی تھی۔ جس پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کڑی تنقید کی تھی اور اس مسئلہ کو عالمی اداروں میں اٹھانے کا عندیہ دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six beheaded in saudi arabia for murder and smuggling drugs in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply