جنوبی سوڈان میں دہشت گردوں کے حملہ میں6امدادی کارکن ہلاک

جنیوا: جنوبی سوڈان میں گھات لگا کر کیے گئے ایک حملے میں چھ امدادی رضاکار ہلاک ہو گئے۔ اقوام متحدہ نے ایک بیان میں اس واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر یہ حملہ اس وقت کیا جب یہ رضا کار دارالحکومت جبا سے پبور شہر کی طرف جا رہے تھے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے دوران راحت رساں عملے پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ تاہم، اقوام متحدہ نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ ملازم کس تنظیم کے لئے کام کرتے تھے۔ اس سے پہلے جمعرات کو ہندوستانی امن فوج نے تقریبا 800 سے 1000 شہریوں کو بچایا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Six aid workers killed in an ambush in south sudan un says in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply