کابل بم دھماکہ میں 6افغان فوجی زخمی

کابل: وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق آج کابل شہر میں ہوئے ایک بم دھماکہ میں کم ز کم6افغان فوجی زخمی ہو گئے۔بیان کے مطابق یہ دھماکہ ملی بس روڈ پر صبح7بج کر30منٹ پر ہوا۔بیان میں مزید کہا گیاہے کہ دو مقناطیسی بم ،جوبجلی کے مینار سے چپکا دیے گئے تھے، وہاں سے افغان فوجیوں کے ایک قافلہ کے پہنچتے ہی دھماکہ سے پھٹ گئے جس میں 6فوجی زخمی ہو گئے ۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں حکومت مخالف مسلح گروہوں نے ملک کے کلیدی صوبوں میں حملے کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔دو ہفتہ قبل چمن حضوری علاقہ میں ایک دھرنا کیمپ پر طاقتور دھماکہ میں کم از کم13افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Title: six afghan soldiers wounded in kabul city explosion | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply