صدر مصر السیسی آئندہ ہفتہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کریںگے

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی سے آئندہ ہفتہ تین اپریل کو امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں لیڈر دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردوں کو شکست دینے اور علاقے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کے حوالے سے ہمہ پہلو تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں لیڈران اس دورے کو امریکہ مصر کے درمیان استوار کیے گئے تعلقات کو مزید استحکام بخشنے کے طور پر استعمال کریں گے۔ سابق فوجی سربراہ السیس2014 میں مصرکا صدر بننے کے بعد پہلی بار امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sisi to meet trump at white house for official state visit in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply