دستیاب شواہد سے 11/9حملوں میں ایران اور حز ب اللہ کا ہاتھ ہونا ثابت

نیو یارک: ایران اور اس کی حامی تنظیم حزب اللہ کے خلاف ایسے شواہد مل رہے ہیں جن سے 11ستمبر2001کے ان دہشت گردانہ حملوں میں جس میں ہاروں امریکی شہری ہلاک ہوئے تھے، ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے۔
عربی روزنامہ الشرق الاوسط نے نیو یارک عدالت کے جج جارج ڈینیل کے اس فیصلہ کے لیے، جس میںہلاک شدگان کے لواحقین کو اربوں ڈالر معاوضہ دینے کے ایران کو کہا گیا ہے، استعمال کی گئیں چھ دستاویزات ذاتی طور پر حاصل کر کے شائع کی ہیں۔
اس فیصلہ میں ایران کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ 11/9حملوں کے باعث انشورنس کمپنیوں کو جو مالی نقصان ہوا ہے اس کا بھی معاوضہ دے۔جارج ڈینیل نے ان دہشت گردانہ حملوں پر، جن کے نیو یارک اور واشنگٹن پر مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں،ایران کی مذمت اور سرزنش کی۔
الشرق الاوسط نے جو دستاویزات حاصل کی ہیںاس سے پتہ چلا ہے کہ ایران نے ٹریننگ کے لیے جو 11/9کے حملوں کا باعث بنی تھی، افغانستان کے کیمپ گراو¿نڈ میں جمع ہو رہے القاعدہ دہشت گردوںکو راہداری مہیا کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sinister role of iran hezbollah in 911 terror attacks exposed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply