سنگاپور میں داعش کے 6 دہشت گرد گرفتار،حملہ کا منصوبہ بنا رہے تھے

سنگاپور:انڈونیشیا کے حکام نے باٹم جزائر سے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے وابستہ چھ دہشت گردوں کو آج گرفتار کیا جو سنگاپور میں حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
سنگاپور کی حکومت نے بعد میں ایک بیان جاری کر کہا کہ اسے انڈونیشیا کے ایک جزیرے پر کی گئی دہشت گردوں کی گرفتاری اور ان کی حملے کی منصوبہ بندی کی خبر پر کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے۔ سنگاپور کے داخلہ اور وزیر قانون کے شان مگم نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ انہیں دہشت گردوں کے سنگاپور پر راکٹ سے حملہ کرنے کا منصوبہ بنائے جانے کی اطلاع ہے۔
یہ حملے ان دہشت گردوں کے ذریعہ بھی کئے جا سکتے ہیں جو سنگاپور آنا چاہتے ہیں یا وہ دہشت گرد بھی اس حملے کو انجام دے سکتے ہیں جو سنگاپور کے پڑوس میں کہیں چھپے ہوئے ہیں۔ سنگاپور کا کم رقبہ دہشت گردانہ حملے کے خطرے کو زیادہ بڑھاتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Singapore on alert after 6 terror suspects arrested in batam over rockets plot in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply