سنگاپور نے زیکا مرض میں 41 افراد کے مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی

سنگاپور:سنگاپور میں زیکا وائرس کے 41 معاملوں کی تصدیق ہو گئی ہے جس میں بیشتر غیر ملکی تعمیراتی مزدور شامل ہیں. سنگاپور کے حکام نے بتایا کہ کل 124 مریضوں کی جانچ کی گئی جس میں زیادہ تر غیر ملکی تعمیراتی مزدور شامل تھے۔
اس میں سے 78 لوگوں میں سے 5 کو وائرس نہیں تھا۔ جبکہ پانچ کیس زیر التوا ہیں۔ 34 مریضوں میں بھی ز??ا وائرس کا اثر پایا گیا ہے۔ وزارت صحت اور قومی ماحولیاتی ایجنسی نے کہا کہ سات لوگوں میں یہ وائرس سے پوری طرح متاثر ہیں جو سب ہسپتال میں داخل ہیں۔
واضح رہے کہ مچھر سے پھیلنے والی اس خطرناک بیماری سے برازیل سب سے زیادہ متاثر ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس وائرس سے متاثرہ حاملہ عورتوں کے ہاں بڑی تعداد میں ادھورا دماغ یا غیر معمولی طور پر چھوٹے سر والے بچے پیدا ہو رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Singapore confirms 41 cases of locally transmitted zika virus in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply