سنگا پور میںمفتی مینک پر ملک میں داخل ہونے کی پابندی عائد

سنگا پور: سنگا پور نے ایک معروف عالم دین و مبلغ اسلام مفتی اسماعیل مینک پر یہ کہتے ہوئے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ان کے فکار و نظریات مذہبی نااتفاقی پیدا کر رہے ہیں۔
مینک، جو زمبابوے کے رہنے والے ہیں اور ٹوئیٹر پر ان کے20لاکھ سے زائد مقلد ومرید ہیں، اور ایک ملیشیائی عالم دین حسلین بن بحریم کو نومبر کے اواخر میں ایک مذہبی عنوان پر لیکچر دینے کے لیے سنگا پور آنے پر پابندی لگا دی گئی۔
سنگا پور کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مینک کی مختصر مدتی ورک اجازت نامہ کے لیے ان کی درخواست ان کی بین المذاہب پھوٹ ڈالنے والی اور تفریق آمیز تعلیمات کے باعث خارج کی گئی ہے۔جبکہ بحریم مسلمانوں اور غیر مسلموں میں انتشار پیدا کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Singapore bans mufti menk from entering country in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply