فرانس کے ایک سکنڈری اسکول میں فائرنگ،متعدد زخمی

پیرس: فرانس کے شہر گراس کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایک پولس ذریعہ نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بندوق بردار کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ایجوکیشن حکام کے مطابق توکویلے ہائی اسکول میں فائرنگ کی واردات کے بعد 40کلومیٹر دور نائس کے تمام اسکولوں کو بند کر دیا گیا۔وزیر داخلہ برنارڈ کیزینیو نے گراس اسکول فائرنگ اور آج ہی پیرس میں بین الاقوامی زر فنڈ کے دفاتر میں لیٹر بم دھماکہ کے پیش نظر شمالی سومے علاقہ کا دورہ مختصر کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shooting at french secondary school in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply