امریکہ کے ٹینیسی صوبہ کے ایک چرچ میں فائرنگ ،ایک خاتون ہلاک7زخمی

واشنگٹن: امریکہ میں ٹنیسی ریاست کی راجدھانی ناشویلے کے ایک چرچ میں ایک بندوق بردار نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں ایک خاتون ہلاک اور کم ازکم 7دیگر زخمی ہو گئے۔
ناشویلے پولیس محکمہ نے بتایا کہ کل برنیٹ چیپل چرچ میں فائرنگ کرنے والے نقاب پوش کی شناخت 25سالہ امینوئل کدیگا سیمسن کے طور پرکی گئی ہے جسے گولیاں لگنے کے بعد زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا اورپھر اسے وہیں پولس حراست میں دے دیا گیا۔
زخمیوں کو استپال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ناشویلے کے محکمہ فائر کے ترجمان نے کہا کہ زخمیوں میں ایک شخص کی عمر 60 برس سے زائد ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shooter kills one wounds 7 at tennessee church in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply