ابو ظبی کے ولیعہد شہزاداہ النہیان سمیت کئی اہم شخصیات کی وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد

نئی دہی:حالیہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شاندار کامیابی پر ابو ظبی کے ولیعہد اور متحدہ عرب امارات کے نائب سپہ سالار شیخ محمد بن زائد النہیان سمیت متعدد عالمی رہنماؤں اور اہم شخصیات نے وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغام مبارکباد ارسال کیے ہیں۔جواب میں مودی نے بھی ان تمام لیڈروں بشمول کناڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے ٹوئیٹ کر کے ان لیڈروں سے کہا کہ آپ کی نیک خواہشات کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔جن دیگر اہم شخصیتوںنے نریندر مودی کو مبارکباد دی ان میں معروف گلو کارہ لتا منگیشکر،اداکار نوازالدین صدیقی، سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد کیف اور سری سری روی شنکر شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sheikh mohamed wishes modi after bjps election win in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply