شیخ حسینہ دورہ ہند کے دوران 1971 کے ’شہداء‘ کے لواحقین کو اعزاز سے سرفراز کریں گی

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے آئندہ مارچ اپریل میں ہندوستان کے سرکاری دورے پر آنے کا پورا امکان ہے اور وہ 1971 کے بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران شہید ہونے والے ہندوستانی فوجیو ں کے رشتہ داروں کو اعزاز سے سرفرازکریں گی۔ مسٹر نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد محترمہ حسینہ کا یہ پہلا ہندوستانی دورہ ہوگا۔ بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے ایک ذرائع نےیواین آ سے کہا، ” ہم اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب محترمہ حسینہ 1971 میں شہید ہونے والے 1667 ہندوستانی فوجیوں اور حکام کے رشتہ داروں کو اعزاز پیشکریں گی۔ ان’ شہیدوں ‘کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی رقم اور توصیفی سند دی جائے گی۔ محترمہ حسینہ کے دورہ کے دوران اقتصادی، دفاعی اور اسٹریٹجک سمیت مختلف معاملات پر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس دوران تیستا بیراج جیسے زیر التوا مسائل پر بھی بات ہو سکتی ہے۔ اس بار دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی رابطہ بڑھانے پر بھی زور دیا جائے گا۔ فارمولے کے مطابق مسٹر مودی کی جانب سے محترمہ حسینہ کو باضابطہ دعوت سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر کے ڈھاکہ دورے کے وقت دیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ سکریٹری خارجہ 23-24 فروری کو ڈھاکہ کے دورے پر جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر جے شنکر بنگلہ دیش کے سکریٹری خارجہ محمد شہیدالحق کی دعوت پر ڈھاکہ جا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے خارجہ سکریٹری اعلی سطحی دوروں سمیت دو طرفہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیں گے۔ مسٹر مودی جون 2015 میں بنگلہ دیش کی سرکاری دورے پر گئے تھے۔ محترمہ حسینہ کی پچھلا دورہ ہند 2010 میں ہوا تھا۔ اس وقت مسٹر منموہن سنگھ وزیر اعظم تھے۔ اس کے بعد ڈاکٹر سنگھ نے ستمبر 2011 میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔

Title: sheikh hasina to honour martyred indian soldiers of 1971 war during her delhi visit | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply