چین نے پاکستانی کوششوں پر پانی پھیر دیا، شنگھائی تعاون تنظیم مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت نہیں کرے گا

بیجنگ: مسئلہ کشمیر کو عالمی رنگ دینے کے لیے پاکستان کی متواتر ناکام ہوتے رہنے والی کوششوں کو ایک بار پھر اس وقت دھچکا پہنچا جب اس کے نہایت قریبی حلیف چین نے بھی اس معاملہ میں اس کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کیا۔ چینی میڈیا کے مطابق چین نے دو ٹوک کہہ دیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی موضوع بنانے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کا استعمال نہیںکر سکتا۔
چینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی رنگ دینے کی ہر گز حمایت نہیں کرے گی۔ہندوستان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ مسئلہ ہے اور اسے پاکستان اور ہندوستان مل کر ہی سلجھا سکتے ہیں۔ابھی تک پاکستان اس مغالطہ میں تھا کہ چین مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اچھالنے میں اس کا ساتھ دے گا اور وہ شنگھائی کانفرنس کو اس کے لیے استعمال کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
لیکن اس کا سارا منصوبہ چین سے کرارا جواب ملنے سے ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس جمعرات سے شروع ہونے والی ہے جس میں ہندوستان اور پاکستان کی رکنیت کی رسمی کارروائی کی جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Shanghai cooperation organisation wont back pakistan on kashmir in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply