بنگلہ دیش میں ایک کپڑا فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی، 10ہلاک 50 زخمی

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں ایک کپڑا فیکٹری میں کل ایک بوائلر پھٹ جانے سے 10 افراد ہلاک اور 50 سے زائددیگر زخمی ہو گئے۔ فائربریگیڈ حکام نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ دارالحکومت ڈھاکہ کے بیرونی علاقے میں واقع ایک بنگلہ دیشی کمپنی ملٹی فیبس لمیٹڈ کے ایک پلانٹ میں ہوا۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے ایک افسر پی چندر موداک نے بتایا کہ 9 افراد ہلاک موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک دیگر کی موت ہسپتال میں ہوئی۔
اس 6منزلہ عمارت کی ،جو ڈھاکہ کے مضافات میں ہے، دیواریں اور چھت آگ لگنے سے منہدم ہو گئیں۔چین کے بعد دنیا میں سب سے بڑی کپڑا تعمیراتی صنعت بنگلہ دیش میں ہے۔ اس ملک میں 40 لاکھ لوگ اس صنعت سے جڑے ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2013 میں ایک کپڑا فیکٹری کا ایک حصہ منہدم ہونے سے 1100 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ سال 2012 میں ایک کپڑے کے کارخانے میں آگ لگنے سے 112 کارکنوں کی موت ہو گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Several killed in bangladesh garment factory explosion in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply