افغانستان میں طالبان کے دو گروپوں میں خونریز تصادم،متعدد ہلاک

کابل: افغانستان کے مغربی ہرات صوبہ میں طالبان کے دو گروہوں میں خونریز تصادم میں متعدد انتہا پسند ہلاک ہو گئےصوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد نے اس تصادم کی تصدیق کر دی اور کہا کہ یہ تازہ تصادم ملا ہیبت اللہ کے اور طالبان کے منحرف لیڈر ملا رسول کے گروپ کے درمیان ہوا ۔

فرہاد نے مزید کہا کہ یہ تصادم ہرات کے گوزرا شہر کی حدود مین ہوا جس میں فریقین کے کم ا زکم16انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔فرہاد نے مزید بتایا کہ ملا ہیبت اللہ گروہ کے10طالبان مارے گئے جبکہ ملا رسول کے گروپ کے 6انتہا پسند ہلاک ہوئے۔

تاہم ہلاک شدگان کی یہ حتمی تعداد نہیں ہے۔ہرات افغانستان کا نسبتاً پر سکون علاقہ ہے لیکن اس کے کچھ دو ر افتادہ مقامات پر حالیہ برسوں کے مقابلہ زیادہ خراب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Several killed as fresh clash erupts among taliban factions in herat in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment